متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 606305
رضا ء اور راضیہ میں کون سا نام بہتر ہے؟
حضرت معلوم یہ کرنا تھا کہ رضا ء اور راضیہ بچی کا نام رکھ سکتے ہیں ؟
جواب نمبر: 60630528-Sep-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 160-67/SN=02/1443
رکھ سکتے ہیں؛ البتہ ”راضیہ“، ”رضاء“ سے زیادہ بہتر ہے۔ ”رضاء“ کے معنی ہیں: خوشی۔ اور ”راضیہ“ کے معنی ہیں: خوش، (اللہ کی تقدیر پر) راضی رہنے والی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری بہن کوکچھ دن پہلے لڑکا ہوا او راس کا نام عمیر رکھا گیا اب کچھ لوگوں نے کہا کہ عمیر کا مطلب کم عمر والا ہوتا ہے اس لیے عمیر نام نہیں رکھنا چاہیے، مہربانی فرماکر آپ اس کا حل بتائیں۔
6982 مناظرالحمد للہ سات ماہ پہلے میری شاد ی ہوئی
ہے۔ اور جلد ہی میرے یہاں بچہ پیدا ہوگا۔ اگر لڑکا پیدا ہوتا ہے تومیں اس کا نام
مجتبی یا مدثر رکھنا چاہتاہوں۔ میرا نام محمد اقبال ہے، تو کیا میں اپنے لڑکے کو
مجتبی یا مدثر محمد اقبال کہہ کر بلا سکتاہوں؟ برائے کرم مجھ کو مشورہ دیں، کیوں
کہ ان دنوں تین نام رکھنا ایک معمول بن چکا ہے۔
میرے بھائی بہن ہیں۔ان کے نام فرحان حلیمہ اور احمد فوزی ہیں۔کیا یہ نام صحیح ہیں؟ براہ کرم، ان کے معنی بتائیں۔
3930 مناظر