• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 603323

    عنوان:

    لڑکی کا نام "تحریم"رکھنا

    سوال:

    میں نے اپنی بیٹی کا نام "تحریم"رکھا ہے ؟کیا یہ نام رکھنا درست ہے ؟اور اس نام کے کیا معنی ہوں گے ؟

    جواب نمبر: 603323

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:642-487/L=7/1442

     تحریم کے معنی ہیں حرام کرنا، منع کرنا، معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں، اس لیے آپ اس کی جگہ ازواج مطہرات، بناتِ طاہرات یا صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام اپنی لڑکی کے لیے تجویز کرلیں اور اس نام کو بدل دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند