• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 59316

    عنوان: میں اپنے بیٹے کا نام ” محمد “ رکھنا چاہتاہوں، کیا یہ درست ہے؟ تفصیل سے بتائیں کہ کیا درود ضروری ہے یا نہیں؟ اور جب ہم سختی سے بات کرتے ہیں یا بیٹا کوئی بات نہیں مانتاہے تو ہم اس کو اس نام سے نہیں پکارتے ہیں ۔براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا۔

    سوال: میں اپنے بیٹے کا نام ” محمد “ رکھنا چاہتاہوں، کیا یہ درست ہے؟ تفصیل سے بتائیں کہ کیا درود ضروری ہے یا نہیں؟ اور جب ہم سختی سے بات کرتے ہیں یا بیٹا کوئی بات نہیں مانتاہے تو ہم اس کو اس نام سے نہیں پکارتے ہیں ۔براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا۔

    جواب نمبر: 59316

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 737-729/H=7/1436-U لفظ ”محمد“ بول کر بیٹے کو مراد لیا جائے گا اس پر درود پڑھنے کا حکم نہیں ہے، ضرورةً سختی سے کوئی بات کہنا ہو یا اُس کو مخاطب کرنے کے لیے نام لینے کی ضرورت پڑے تب بھی نام لینے میں کچھ حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند