متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 174950
جواب نمبر: 174950
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:314-207/sn=3/1441
”امیر“ کے معنی ہے، سردار، حکمراں، شہزادہ، اور ”حمزہ“ کے معنی ہے شیر (القاموس الوحید) نیز حمزہ ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چچاجان کا نام تھا، آپ نے ماشاء اللہ اچھے نام کا انتخاب کیا ہے، اللہ تعالیٰ برکت دے اور آپ کے بیٹے کو خوش اخلاق اور پاکیزہ کردار کا حامل بنائے، نیز والدین کے لیے اسے دنیا وآخرت میں سرخ روئی کا ذریعہ بنائے۔ آمین
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند