• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 607117

    عنوان:

    ’’نائلہ‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال:

    مفتی صاحب کچھ ناموں کے بارے میں جاننا تھا جو میں نے مفتی رضوان صاحب کی کتاب جو نیٹ سے اپلوڈ کی ہے اسی سے لیا ہے رمیصاء (rameesha) ہے یا (rumaisha) ہے۔ (۲) صائمہ (saima)، نائلہ (naila)، ان میں کون سا نام بہتر ہے تجویز کر دیں اور انکے معنی بھی ۔

    جواب نمبر: 607117

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 325-260/B=03/1443

     ”نائلہ“ نام زیادہ بہتر ہے، اس کے معنی پانے والی کے آتے ہیں۔ ”صائمہ“ نام بھی بہتر ہے، اس کے معنی روزہ رکھنے والی کے آتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند