• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 43377

    عنوان: لڑکی کا نام حمیراء ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: میں اپنی لڑکی کا نام حمیرہ رکھنا چاہتا ہوں، کیایہ نام رکھ سکتا ہوں؟ کیوں کہ ام الموَمین کا نام تھا ، .مجھے یہ نام پسند ہے، اس کے معنیٰ کیا ہیں۔ آپ پلیز جواب جلد دیں، اور ان میں سے سب سے اچھا نام کون سا ہے ، ۱: حمیرہ، ۲:وجیہہ، ۳:سعدیہ، ۴:مہروش۔

    جواب نمبر: 43377

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 220/151/L=3/1434 حمیرا کے معنی سرخ کے ہیں، یہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا وصفی نام ہے قال في المعجم الوسیط: الحمیراء مصغر الحمراء أو البیضاء وصف للسیدة عائشة رضي اللہ عنہا في قول الرسول صلی اللہ علیہ وسلم ”خذوا نصف دینکم عن ہذہ الحمیراء“ (المعجم الوسیط: ۱۹۷) اس لیے آپ اپنی لڑکی کا نام حمیراء رکھ سکتے ہیں اس کے علاوہ وجیہہ اور سعدیہ نام بھی عمدہ ہیں، وجیہہ کے معنی باعزت کے ہیں اور سعدیہ کے معنی نیک بخت کے ہیں۔ مہروش کے معنی چاند جیسے چہرے والی، یہ نام بھی رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند