• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 604973

    عنوان:

    علینہ نام کیسا ہے

    سوال:

    سوال : 1= علینہ نام کیسا ہے 2=ترجمہ کیا ہے 3=کس نام سے کہنا چاہیے علینہ علینا الینہ

    جواب نمبر: 604973

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 997-709/D=11/1442

     علینہ: عربی اُردو کی لغت (ڈکشنری) میں ہمیں یہ لفظ نہیں ملا۔

    بچے کا نام رکھنے کے سلسلے میں صحابہ کرام بزرگان دین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے جیسے حذیفہ، عمر، یاسر، فاروق۔ اور بچی کا نام رکھنے کے سلسلے میں ازواجِ مطہرات بنات طاہرات اور نیک خواتین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے جیسے فاطمہ، اُم حبیبہ، زینب، خدیجہ وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند