• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 145325

    عنوان: اکرم نام رکھنا؟

    سوال: بہن نے اپنے بیٹے کا نام محمد اکرم رکھا ہے، ایک سال کا ہو گیا ہے لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ نام رکھنا ٹھیک نہیں ہے ،بدل دو یا نام کے ساتھ محمد ہٹادو، صرف اکرم رکھو۔ برائے مہربانی آپ مجھے اسلامی رو سے بتائیں کہ نام رکھنا ٹھیک ہے یا نہیں؟ بہن نام بدلنا نہیں چاہتی، اسے یہ نام بہت پسند ہے اس کے شوہر کا نام حسیب ہے یا اکرم حسیب رکھ لیں یا یہ بہتر نام ہے، بدلنے کی ضرورت نہیں۔

    جواب نمبر: 145325

    بسم الله الرحمن الرحيم


    Fatwa ID: 020-018/H=2/1438
    ”اکرم حسیب“ رکھ لیں تب بھی کچھ مضائقہ نہیں اور ”محمد اکرم“ رہنے دیں تب بھی ٹھیک ہے۔
    ---------------------------------
    جواب درست ہے ، محمد اکرم نام رکھنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند