• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 22978

    عنوان:  اپنے نام کے آگے یا پیچھے محمد یا احمد لگانے کی فضیلت کسی حدیث شریف میں آئی ہے؟ یا لگانا کیسا ہے؟
    (۲) اپنے نام کے آگے یا پیچھے محمد یا احمد لگانے کی فضیلت زیادہ ہے یا اللہ کے نام جوڑنے کی؟


    سوال:  اپنے نام کے آگے یا پیچھے محمد یا احمد لگانے کی فضیلت کسی حدیث شریف میں آئی ہے؟ یا لگانا کیسا ہے؟
    (۲) اپنے نام کے آگے یا پیچھے محمد یا احمد لگانے کی فضیلت زیادہ ہے یا اللہ کے نام جوڑنے کی؟


    جواب نمبر: 22978

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):932=932-6/1431

    آپ علیہ السلام کے نام کی فضیلت حدیث شریف میں وارد ہے: چنانچہ آپ علیہ السلام کا اشاد ہے: من ولد لہ مولودٌ فسمّاہ محمّدًا کان ہو ومولودہ في الجنّة (شامي: ۹/۵۹۸) یعنی جس نے اپنے بچے کا نام ”محمد“ رکھا تو وہ اور اس کا وہ بچہ جنت میں داخل ہوگا۔ نیز ”مالابد منہ“ میں ہے: ”کہ خدائے تعالی می فرماید کہ مرا قسم عزت وجلال خود ست کہ ہرگز عذاب نخواہم کرد بر کسے را کہ نامش مثل نام تو باشد درآتش، یعنی مثل نام پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مثل ”محمد احمد،”محمد علی“، احمد حسن“ وغیرہا (ص:۱۸۰، کتب خانہ رحیمیہ)
    (۲) اپنے نام کے ساتھ اللہ کا نام جوڑنے کی فضیلت زیادہ ہے، حدیث شریف میں ہے: أحبّ الأسماء إلی اللہ تعالیٰ عبد اللہ وعبد الرحمن (مسلم/ ۲۱۳۲، ابوداوٴد/۴۹۵۰، نسائی/۲۱۸) شامی میں ہے: قال المناوي: وعبد اللہ أفضل مطلقًا حتی من عبد الرحمن، وأفضلہما بعدہما محمد ثم أحمد ثم إبراہیم․ (۹/۵۱۱، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند