• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 18520

    عنوان:

    میرے یہاں گزشتہ ہفتہ ایک بچہ پیدا ہوا ہے۔اس وقت میں نے غریب لوگوں کے لیے اسٹم سیل (ناف کی نالی سے نکلنے والا فاسد خون) کا عطیہ کیاجو کہ دو سو ستر بیماریوں کا علاج کرنے میں معاون ہوگا۔ میں یہ معلوم کرنا چاہتی ہوں کہ کیا یہ جائز ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔ (۲) میں نے اس کا نام مہران عرفہ رکھا ہے ، برائے کرم مجھ کو اس نام کا معنی بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18520

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 337=266-3/1431

    اگر آپ اس فاسد خون کا عطیہ نہ کرتیں تو اس خون کا کیا کیاجاتا تفصیل سے مطلع فرمائیں تب ہی صحیح طور پر حکم لکھا جاسکتا ہے۔

    (۲) عَرْفہ حرف راء کے سکون کے ساتھ اس کے معنی? ہوا? اور ہتھیلی کے زخم کے ہیں اور عَرَفہ حرف راء کے فتح کے ساتھ مکہ کے قریب ایک پہاڑ کا نام نیز نویں ذی الحجہ کو بھی کہتے ہیں، البتہ لفظ مہران کے معنی لغت میں نہیں مل سکے، آدمی کو چاہیے کہ اپنی اولاد کا ایسا نام رکھے جس کے معنی اچھے اور عمدہ ہوں کیونکہ حدیث میں ایسا نام رکھنے کی ترغیب وارد ہے یا صحابہ کے نام پر نام رکھے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند