متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 148511
جواب نمبر: 148511
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 550-500/SN=5/1438
”عبرانی“ زبان سے ہم واقف نہیں ہیں؛ اس لیے ”وانیا“ کا ”عبرانی“ میں کیا معنی ہیں ہم نہیں بتا سکتے؛ البتہ عربی زبان میں ”وَانِیَةٌ“ (اسم فاعل مونث) لفظ ملتا ہے، اس کا معنی ہے، کمزور عورت، اس معنی کے لحاط سے یہ نام اچھا نہیں ہے؛ لہٰذا اگر بدل سکتے ہوں تو بدل دیں، اس کے بہ جائے ”وسیمة“ (خوبصورت) ولیة (دوست) یُمنیٰ (بابرکت) ادیبہ (باسلیقہ) یا ازواج مطہرات اور بناتِ طاہرات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ دیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند