متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 157245
جواب نمبر: 157245
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:393-345/L=4/1439
حدیث شریف میں اولاد کا عمدہ اور اچھانام رکھنے کا حکم ہے ،نیز حدیث شریف میں ہے کہ اللہ رب العزت کے نزدیک سب سے محبوب وپسندیدہ نام عبداللہ اور عبد الرحمن ہے ؛اس لیے آپ اپنے لڑکے کا نام ان دونوں ناموں میں سے کوئی نام تجویز کرسکتے ہیں،اسی طرح حضرات انبیاء ،صحابہ کرام اور اولیاء عظام کے ناموں پراپنے بیٹے کا نام رکھنا بھی بہتر ہے ،کچھ نام درج ذیل ہیں آپ ان میں سے کوئی نام اپنے لڑکے کے لیے تجویز کرسکتے ہیں:
عبد اللہ، عبد الرحمن،عبد الرحیم، عبد الخالق،محمد،احمد، ابراہیم ، اسماعیل، شعیب ، اسحاق، یعقوب، یوسف، نوح ، لوط ، ہود، شمویل، ادریس، یحیٰ،حسّان ، حذیفہ، خالد، طلحہ، سلمان، معاویہ، جعفر، بلال، عمار، حسن ، حسین وغیرہ
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند