• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 148270

    عنوان: نام کا مطلب جاننے کے لیے

    سوال: حضرت مفتی صاحب! ۸/ دسمبر کو بچہ کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام میں روحیل (Ruhail)، روزین (Ruzain)، حارث راحیل (Haaris raahil)، روحان روحان (RuhaanRuhaan) ، ان میں سے کوئی ایک رکھنا چاہتا ہوں، آپ ان میں سے کوئی اچھا نام بتادیں کہ جس کا مطلب بھی اچھا ہو، اور اگر ”آر“(R) سے کوئی اور اچھا نام ہو نیز اس کا مطلب بھی اچھا ہو تو، ضرور بتائیں۔

    جواب نمبر: 148270

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 498-368/Sd=5/1438

    صورت مسئولہ میں آپنے جو نام لکھے ہیں، معنی کے اعتبار سے یہ نام مناسب نہیں ہیں، اس لیے آپ انبیاء اور صحابہ کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں، مثلاً، عیسیٰ، موسیٰ، ایوب، محمد، خالد، عبدالرحمان، وغیرہ، نیز اگر ایسا نام رکھنا چاہیں جس کی شروعات ”آر“ سے ہو تو یہ نام رکھ سکتے ہیں: راشد، ریحان، راغب وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند