• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 172580

    عنوان: بچی کے لئے ہانیہ نام تجویز کرسکتے ہیں

    سوال: برا کرم انابیہ ہانیہ آئرہ عروا عبرا ارفع عینہ ا افلاح ناموں کا مفہوم ، تلفظ اور صیح لکھنے کا طریقہ بتائے اور کیا یہ صیح اسلامی نام ہے؟کیا میں ان میں سے کوئی نام بچی کو رکھ سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 172580

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1147-1019/M=12/1440

    مذکورہ ناموں میں سے بچی کے لئے ہانیہ نام تجویز کرسکتے ہیں یہ نام مفہوم کے اعتبار سے عمدہ ہے اس کا املاء اس طرح ہے ہَانِیَہْ (Haniyah) اس کے معنی ہیں: خوشگوار ، خادمہ ، سہل الحصول ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند