• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 145936

    عنوان: لڑکی کا نام فہد رکھنا؟

    سوال: میں اپنی بیٹی کانام فہد اعجاز رکھنا چاہتاہوں، مجھے بتائیں کہ کیا یہ نام رکھنا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 145936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 129-102/D=2/1438

    لڑکیوں کے نام وہ رکھنے چاہئے جو نیک خواتین ازواج مطہرات حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں کے نام تھے مثلاً عائشہ، فاطمہ، ماریہ، کلثوم، وغیرہ۔ فہد اعجاز کو بالکل غلط تو نہیں کہیں گے ”فہد“ کے معنی چیتا ”اعجاز“ کے معنی عاجز کرنا۔ لیکن نام کے اعتبار سے اس میں کوئی خوبی نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند