• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 148353

    عنوان: ”زَیَّان“ یا کی تشدید کے ساتھ اس کے معنی ہیں زینت بخشنے والا

    سوال: حضرت مفتی صاحب! بچے کا نام ziyan رکھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 148353

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 564-842/L=7/1438

    ”زَیَّان“ یا کی تشدید کے ساتھ اس کے معنی ہیں زینت بخشنے والا اور ”زِیان“ زا کے کسرہ کے ساتھ اس کے معنی ہیں، نقصان، اگر بچے کا نام رکھنا ہو تو ”زَیَّان“ رکھیں ”زِیان“ نہیں، اور اس سے بہتر ہے کہ اس کی جگہ انبیاء اولیاء وغیرہ کے ناموں میں سے کوئی نام اپنے بیٹے کے لیے تجویز کرلیں، حدیث شریف میں اچھے ناموں کے رکھنے کی ترغیب آئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند