• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 609275

    عنوان:

    دعا سے رزق کیسے بڑھ سکتا ہے؟

    سوال:

    سوال : تقدیر میں جو لکھا ہوتا ہے وہی ملتا ہے لیکن رزق بڑھانے کے لیے دعا جب کہ تقدیر میں پہلے سے لکھا ہے تو پھر دعا سے رزق کیسے بڑھ جاتا ہے اور رزق کے لیے نقص بھی بنواتے ہیں، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 609275

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 689-539/M=06/1443

     تقدیر دو قسم کی ہے: (۱) مبرم اور (۲) معلق۔

    تقدیر مبرم یہ قطعی فیصلہ ہوتا ہے جس کو اللہ تعالی کے حکم سے لوح محفوظ میں لکھ دیا جاتا ہے اور اس میں تبدیلی نہیں ہوتی۔ اور تقدیر معلق اس طور پر ہوتی ہے کہ اگر بندہ مثلاً کوئی نیک عمل کرے گا یا دعا مانگے گا تو اس کی تقدیر بدل دیں گے۔ چنانچہ سورہٴ رعد میں ارشاد ہے: یَمْحُوْا اللّٰہُ مَا یَشَآءُ وَیُثْبِتُ وَعِنْدَہُ اُمُّ الْکِتَابِ (39)

    ترجمہ: اللہ جس (لکھے ہوئے) کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور (جسے چاہتا ہے) ثبت فرمادیتا ہے اور اسی کے پاس اصل کتاب (لوح محفوظ) ہے۔

    تو دعا سے رزق وغیرہ میں اضافہ کا ہونا اس کا تعلق تقدیر معلق سے ہے نیز رزق بڑھنے کا مطلب برکت بھی ہے، پس بندے کو دعا کا اہتمام رکھنا چاہئے اور تقدیری فیصلے پر راضی رہنا چاہئے اور اس بحث میں الجھنا نہیں چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند