• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 36881

    عنوان: کیا معراج میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالی کو دیکھا تھا؟ دلیل کے ساتھ جواب دیں۔

    سوال: کیا معراج میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالی کو دیکھا تھا؟ دلیل کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 36881

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 361=211-3/1433 شب معراج میں آپ علیہ السلام نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے یا نہیں؟ اس میں اختلاف ہے، چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، حضرت ابوہریرہ، حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہم اور محدثین کی ایک جماعت کی رائے یہ ہے کہ آپ نے اللہ رب العزت کو نہیں دیکھا، لیکن حضرت عبد اللہ بن عباس، حضرت ابوذر، حضرت عبد اللہ بن مسعود اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہم کے ایک قول کے مطابق، آپ علیہ السلام نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے۔ حضرت حسن اور امام احمد بن حنبل رحمہم اللہ بھی یہی فرماتے ہیں کہ اکثر علماء کے نزدیک راجح بھی یہی ہے۔ اختلف السلف والخلف: ہل رأی نبینا صلی اللہ علیہ وسلم ربہ لیلة الإسراء ؟ فأنکرتہ عائشة وجاء مثلہ عن أبی ہریرة وجماعة وہو المشہور عن ابن مسعود ، وإلیہ ذہب جماعة من المحدثین والمتکلمین ، وروي عن ابن عباس رضی اللہ عنہما أنہ رآہ بعینہ ، ومثلہ عن أبی ذر وکعب رضی اللہ عنہما والحسن - رحمہ اللہ - وکان یحلف علی ذلک ، وحکی مثلہ عن ابن مسعود وأبی ہریرة وأحمد بن حنبل لکن الحاصل أن الراجح عند أکثر العلماء أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رأی ربہ بعیني رأسہ لیلة الإسراء․ (نووي شرح مسلم: ۹۷، کتاب الإیمان)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند