• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 605414

    عنوان:

    اپنے نام کے ساتھ کافر کا لفظ استعمال كرنے كا حكم؟

    سوال:

    کیا کوئی مسلمان ذاتی اپنے نام کے ساتھ کافر کا لفظ استعمال کرکے کافر ہوجاتاہے کہ نہیں؟ مثلا۔۔ ایک بندہ کہے ۔۔ کہ میں باغی ہوں ، غدار ہوں، کافر ہوں ۔

    جواب نمبر: 605414

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:832-643/N=12/1442

     اگر کوئی مسلمان اپنی عملی کوتاہی کی بنا پر اظہار افسوس وحسرت کے طور پر اپنے آپ کو باغی، غدار یا کافر کہے اور اس کی مراد یہ ہو کہ جب میں اللہ تعالی کی بے شمار نعمتیں استعمال کرکے صحیح طور پر اللہ تعالی کی اطاعت وفرماں برداری نہیں کررہا ہوں تو یہ ایک طرح کی بغاوت ، بے وفائی اور ناشکری ہی ہے تو اُس پر ان الفاظ کی وجہ سے کفر کا حکم نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند