• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 8841

    عنوان:

    کیا کوئی جادوگر کسی انسان کو موت دے سکتا ہے جب کہ موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے تو کس طرح کوئی جادوگر کسی انسان کو موت دے سکتا ہے؟ تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    کیا کوئی جادوگر کسی انسان کو موت دے سکتا ہے جب کہ موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے تو کس طرح کوئی جادوگر کسی انسان کو موت دے سکتا ہے؟ تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 8841

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1473=1220/ل

     

    جادو بھی موت کا سبب ہوسکتا ہے، جس طرح آدمی زہر کھالے تو اس سے موت واقع ہوجاتی ہے، البتہ یہ بھی اللہ کے حکم سے ہوتا ہے، حضرت ابوخزامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کیا دوا اور جھاڑ پھونک تقدیر کو ٹال دیتی ہیں؟ آپ علیہ السلام نے فرمایا یہ بھی تقدیر ہی میں داخل ہے، یعنی یہ بھی تقدیر میں ہے کہ فلاں دوا یا جھاڑ پھونک سے نفع ہوجائے گا اور قرآن شریف میں ہے: وَمَا ہُمْ بِضَآرِّیْنَ بہ مِنْ اَحَدٍ اِلاَّ بِاِذْنِ اللّٰہِ ترجمہ: یہ ساحر لوگ اس (سحر) کے ذریعے سے کسی کو (ذرہ برابر) بھی ضرر نہیں پہنچا سکتے مگر خدا ہی کے (تقدیری) حکم سے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند