• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 603017

    عنوان:

    كن كن چیزوں میں وراثت جاری ہوتی ہے؟

    سوال:

    وراثت باپ کی ملکیت میں کون کون سی چیزوں پر نافذ ہوتی ہے ؟ مثلاً ٹوپی،پین،کتاب سب میں تقسیم کی جّائے یہ صرف زمین اور مکان میں؟

    جواب نمبر: 603017

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 639-458/H=06/1442

     باپ (یا اس کے علاوہ دیگر مورث) کی ملکیت میں بوقت وفات جو بھی مال رقم زمین مکان جائیداد ٹوپی پین کتاب یا اُن کے علاوہ اشیاء ہوں ان سب میں وراثت کا حکم جاری ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند