• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 600778

    عنوان: زوجہٴ ثانیہ اور دو بیٹوں كے درمیان تقسیم جائیداد

    سوال:

    میرے والد اور والدہ دونوں فوت ہوگئے ہیں ، ہم دو بھائیں ہیں، اور ایک سوتیلی والدہ ہیں، والدہ کس حد تک حق دار ہیں، (دوکان،زمین، مال، مکان) سے ،کیا زمین سے بھی ان کو حصہ ملے گا؟ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 600778

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 248-182/B=03/1442

     صورت مسئولہ میں والد مرحوم کا ترکہ دوکان، مکان اور زمین کی موجودہ مالیت لگائی جائے اور پھر نقد مال جس قدر ہو وہ بھی اسی ترکہ میں شامل کیا جائے اور شریعت کی روشنی میں کل ترکہ ۱۶/ سہام پر تقسیم کرکے آٹھواں حصہ سوتیلی ماں کو اور ۷-۷/ حصے دونوں بیٹوں کو ملیں گے۔ شرعی تقسیم کا نقشہ حسب ذیل ہے۔

    کل حصے  =       16

    -------------------------

    زوجہ ثانیہ          =       2

    ابن      =       7

    ابن      =       7

    --------------------------------

     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند