• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 23799

    عنوان: میرے ایک چچا تقسیم کے وقت پاکستان چلے گئے تھے، دوسرے دوچچاؤں نے ان کی زمین کو برابر ی سے آپس میں تقسیم کر لی ہے یہ کہہ کر کہ اگر اس کے بچے مانگیں گے تو ہم انہیں دیدیں گے، کیا یہ درست ہے؟

    سوال: میرے ایک چچا تقسیم کے وقت پاکستان چلے گئے تھے، دوسرے دوچچاؤں نے ان کی زمین کو برابر ی سے آپس میں تقسیم کر لی ہے یہ کہہ کر کہ اگر اس کے بچے مانگیں گے تو ہم انہیں دیدیں گے، کیا یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 23799

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1083/1083-7/1431

    پاکستان والے چچا کے حصے کی زمین کو ان کی اجازت ورضامندی کے بغیر اگر دوسرے دو چچاوٴں نے آپس میں تقسیم کرلی ہے تو یہ درست نہیں، ایسا کرنا ناجائز ہوا۔دونوں چچاوٴں کو چاہیے کہ پاکستان والے چچا اگر حیات نہیں ہیں تو ان کا حصہ ان کے بچوں کے حوالے کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند