• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 22096

    عنوان: میرے والد کے پاس گیارہ ایکڑ زمین تھی اور ہم آٹھ بہن اور ایک بھائی (صرف میں) ہیں، والد کا انتقال ہوگیاہے، والدہ حیات سے ہیں، براہ کرم، زمین کی تقسیم کس طرح ہوگی؟ 

    سوال: میرے والد کے پاس گیارہ ایکڑ زمین تھی اور ہم آٹھ بہن اور ایک بھائی (صرف میں) ہیں، والد کا انتقال ہوگیاہے، والدہ حیات سے ہیں، براہ کرم، زمین کی تقسیم کس طرح ہوگی؟ 

    جواب نمبر: 22096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1003=806-6/1431

    صورتِ مسئولہ میں حقوقِ واجبہ متقدمہ علی الارث کے بعد مرحوم کے جمیعِ ترکہ کو کل اسّی (80) حصوں پر تقسیم کیا جائے گا، جن میں سے دس حصے مرحوم کی بیوی کو اور چودہ سہام مرحوم کے بیٹے کو اور سات سات سہام ہرایک بیٹی کو ملیں گے اور یہ حکم اس وقت ہے جب کہ مرحوم کے والدین میں سے کوئی حیات نہ ہو۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند