• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 57026

    عنوان: کیا حضرت عیسی علیہ السلام ، حضرت الیاس علیہ السلام، حضرت ادریس علیہ السلام ، حضرت خضر علیہ السلام اور حضرت امام مہدی علیہ السلام حیات ہیں؟ اور وہ کہاں ہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا حضرت عیسی علیہ السلام ، حضرت الیاس علیہ السلام، حضرت ادریس علیہ السلام ، حضرت خضر علیہ السلام اور حضرت امام مہدی علیہ السلام حیات ہیں؟اور وہ کہاں ہیں؟ کیا حضرت خضر علیہ السلام اور حضرت امام مہدی علیہ السلام دونوں اللہ کے نبی ہیں؟

    جواب نمبر: 57026

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 153-158/H=3/1436-U

    حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر زندہ ہونا اجماعی عقیدہ ہے، تفسیر ابن کثیر میں ہے: ثم إنہ رفعہ إلیہ وإنہ باق حي وإنہ سینزل قبل یوم القیامة کما دلت علیہ الأحادیث المتواترة (۲/ ۱۳، نساء: ۵۹) حضرت الیاس، حضرت ادریس اورحضرت خضر (علیہم السلام ) زمین پر اورحضرت ادریس علیہ السلام آسمان پر زندہ ہیں۔ قال وہب واختلفوا في أنہ حي (أيإدریس) في السماء أم میت فقال قوم ہو حي وقالوا أربعة من الأنبیاء أحیاء اثنان في الأرض الخضر وإلیاس واثنان في السماء إدریس وعیسی (مظہری: ۶/۲۷) احادیث میں ظہور مہدی کے جو احوال ذکر کیے گئے ہیں ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ابھی پیدا ہی نہیں ہوئے، حضرت مہدی نبی نہیں ہوں گے، اسی طرح اکابر کی اکثریت اس پر ہے کہ حضرت خضر نبی نہیں ”وذہب کثیرون إلی أنہ لم یکن نبیًّا بل کان ولیًّا“ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند