• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 49955

    عنوان: اگر کوئی شخص قرب قیامت میں حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول کا انکار کرے اور یہ کہے کہ ان کی وفات ہوچکی ہے تو کیا وہ کافر ہے؟

    سوال: اگر کوئی شخص قرب قیامت میں حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول کا انکار کرے اور یہ کہے کہ ان کی وفات ہوچکی ہے تو کیا وہ کافر ہے؟

    جواب نمبر: 49955

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 248-201/B=2/1435-U حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر اٹھایا جانا اور زندہ ہونا اور قرب قیامت میں دوبارہ زمین پر نزول کرنا، قرآن کریم کی آیات اور احادیث متواترہ سے ثابت ہے، اور پوری ملت اسلامیہ کا متفقہ علیہ اور قطعی ومتواتر عقیدہ ہے جس کا منکر کافر ہے، مزید تفصیل کے لیے حضرت امام العصر علامہ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کی کتاب ”التصریح بما تواتر فیہ نزول المسیح“ میں رجوع کیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند