• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 7265

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ میں کہ اللہ کے سوا کوئی اور بھی غیب جانتا ہے؟ (۲) کیا اللہ کے نبی زندہ ہیں یا کہ نہیں؟ (۳) کیا کافر کو کافر بول سکتے ہیں کہ نہیں؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ میں کہ اللہ کے سوا کوئی اور بھی غیب جانتا ہے؟ (۲) کیا اللہ کے نبی زندہ ہیں یا کہ نہیں؟ (۳) کیا کافر کو کافر بول سکتے ہیں کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 7265

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1511=1427/ د

     

    (۱) غیب کی جن باتوں سے اللہ تعالیٰ نے اپنے نبیوں اور رسولوں کو باخبر کردیا ہے، اس قدر مغیبات کا علم ان حضرات کو ہوگیا ہے، عالم الغیب اللہ تعالیٰ کی صفت ہے یعنی جمیع ماکان ومایکون کا علم اللہ تعالیٰ کے ساتھ مخصوص ہے، اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کو عالم الغیب کہنا یا سمجھنا درست نہیں ہے۔

    (۲) برزخ میں انبیا و شہدا کو حیات حاصل ہے جو عام مسلمانوں کی حیات سے زیادہ قوی ہے لیکن اسے دنیوی زندگی پر قیاس کرنا درست نہیں۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے الأنبیاء أحیاء في قبورھم یصلون امام جلال الدین سیوطی کی کتاب الحاوی للفتاویٰ:۱۴۷، میں تفصیل موجود ہے۔

    (۳) موجودہ احوال کو دیکھتے ہوئے جائز ہے، اصل اعتبار خاتمہ کا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند