• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 24684

    عنوان: میرا سوال وسیلہ کے بارے میں ہے، کیا ہم وسیلہ سے دعا مانگ سکتے ہیں؟براہ کرم، قرآن و حدیث اور صحابہ کرام کے حوالے سے جواب دیں۔ 

    سوال: میرا سوال وسیلہ کے بارے میں ہے، کیا ہم وسیلہ سے دعا مانگ سکتے ہیں؟براہ کرم، قرآن و حدیث اور صحابہ کرام کے حوالے سے جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 24684

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1589=1252-9/1431

    نیک عمل کے وسیلہ سے دعا مانگنا بخاری شریف میں موجود ہے، نیز حضرات صحابہٴ کرام سے ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے توسل کے ساتھ دعا کرنے کی تعلیم فرمائی ہے، جس کے لیے حدیث ضریر بہت مشہور ہے۔ اس کے علاوہ بخاری شریف میں حضرت عباس کے وسیلہ سے بارش کی دعا کرنا خود ثابت ہے۔ وعن أنس ان عمر بن الخطاب کان إذا قحطوا استسقی بالعباس بن عبد المطلب، فقال: إنا کنا نتوسل إلیکم بنبینا فتسقینا وإنا نتوسل إلیک بعم نبینا فاسقنا فیسقون (رواہ البخاری)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند