• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 155262

    عنوان: ایک مشہور رباعی کے بارے میں تحقیق

    سوال: ایک رباعی جو بہت مشہور ہے ۔ شاہ ست حسین۔ بادشاہ ست حسین دیں است حسین۔ دیں پناہ است حسین سرداد نداد دست در دست یزید حقا کہ بنائے لاالہ است حسین، یہ حضرت معین الدین چشتی اجمیری رح کی طرف منسوب ہے ۔ استفسار یہ کرنا ہے کہ کیا یہ واقعی انہی کی ہے ؟ نیز اس کے معانی و مفہوم درست ہیں؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ شرکیہ ہے کیونکہ اس میں اصحابِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانیوں کا انکار کیا گیا ہے برائے کرم جلد از جلد جواب ارشاد فرماکر عنداللہ ماجور ہوں ۔

    جواب نمبر: 155262

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:45-112/sn=3/1439

    یہ کسی رافضی کا بنایا ہوا معلوم ہوتا ہے، حضرت اجمیری رحمہ اللہ کی طرف اس کی نسبت محل نظر ہے، اس ”رباعی“ میں سیدنا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شان میں بہت غلو سے کام لیا گیا ہے، اسے نہیں پڑھنا چاہیے۔

    ------------------------

    نوٹ: سوال میں مذکور شعر معین الدین کاسانی شیعی کا ہے اس کا مفہوم شریعت کے خلاف ہے، معین الدین اجمیری رحمہ اللہ کی طرف نسبت کرنا صحیح نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند