عنوان: حضرت جی میں ٹیلی ویژن پر ایک بچوں کا جادو والا پروگرام دیکھ رہی تھی ایک ڈارھی والا بابا تھا اس نے پروگرام میں چاند کو آگے پیچھے کیا اس کا یہ کام دیکھ کر مجھے خیال آیا کہ نعوذ باللہ یہ خدا تو نہیں ؟ میں نے فوراً اس شیطانی خیال کو جھڑک دیا لیکن
سوال: (۱) حضرت جی میں ٹیلی ویژن پر ایک بچوں کا جادو والا پروگرام دیکھ رہی تھی ایک ڈارھی والا بابا تھا اس نے پروگرام میں چاند کو آگے پیچھے کیا اس کا یہ کام دیکھ کر مجھے خیال آیا کہ نعوذ باللہ یہ خدا تو نہیں ؟ میں نے فوراً اس شیطانی خیال کو جھڑک دیا لیکن یہ خیال ۲ ہفتے میرے ذھن پر حاوی رہا، نہ دن میں چین تھا نہ رات میں کبھی ایسا لگتا کہ نعوزو باللہ یہ اللہ کی طرف سے تو نہیں آیا اللہ مجھے اپنی پہچان بتا رہا ہو ؟ میں ڈر جاتی خود کو کہتی ایسا کبھی بھی نہی ہو سکتا ۔
میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ ایسے شیطانی شرکیہ خیالات شیطان ذھن میں لاتا ہے نا؟ ان پر بالکل نہی سوچنا چاہے نا؟
(۲) میں یہ بھی جاننا چاہتی ہوں کہ اس دنیا کی زندگی میں اگر کوئی انسان نعوزو باللہ خدا ہونے کا دعوی کرے تو وہ دعوی جھوٹا ہو گا نا؟ کیا قرآن حدیث میں اس معاملے میں بھی کوئی علم ہے ؟ اگر ہے تو میری رہنمائی کر دیں تا کہ کوئی بھی فتنہء سے بچا جا سکے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ۔
بارے مہربانی میرا سوال جیسا بھی ہے مجھے جواب لازمی دیں اللہ اپ کو بہت اجر دے ۔
جواب نمبر: 5916201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 932-948/L=7/1436-U
(۱) آپ کی سوچ صحیح ہے اس طرح کے خیالات شیطان ذہن میں لاتا ہے اور گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے آپ اس طرح کے پروگرام دیکھنے سے گریز کریں اور لاحول کی کثرت کریں۔
(۲) جی ہاں! وہ جھوٹا ہوگا ظاہری قرائن خود اس کی تکذیب کردیں گے، قرب قیامت میں دجال خدائی کا دعوی کرے گا مگر وہ کانا ہوگا اور اس کی پیشانی پر لکھا ہوا ہوگا جسے دیکھ کر اہل ایمان سمجھ لیں گے کہ یہ وہی دجال ہے جس کی پیشین گوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کی تھی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند