• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 12425

    عنوان:

    اللہ تعالی کے بعد سب سے بڑا مرتبہ کس کا ہے آدم علیہ السلام کا جو سب سے پہلے نبی ہیں یا کسی اورنبی کا؟ (۲)کیا فرماتے ہیں علمائے دیوبند اس مسئلہ کے تحت کہ کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو علم غیب اللہ تعالی کی عطا سے ہے یا نہیں؟ قرآن اور حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں؟ اسی طرح سے دیگر انبیاء کرام علیہم السلام کو بھی علم غیب ہے؟(۳)کیا شیطان کو ہماری ہر چیز کی خبر ہوتی ہے جو ہمیں بہکاتا ہے؟ کیا شیطان بھی علم غیب رکھتا ہے؟ (۴)ملک الموت ایک وقت میں کتنی جگہ پہنچ سکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12425

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 656=610/ب

    اللہ کے بعد سب سے بڑا مرتبہ سید الاولین والآخرین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔

    (۲) اللہ تعالیٰ نے جس قدر غیب کی باتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائیں، ان تمام چیزوں کے آپ جاننے والے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ذاتی طور پر علم غیب نہیں تھا، یہ صرف اللہ کا خاصہ ہے۔

    (۳) کوئی صحیح حدیث ہماری نظر سے نہیں گذری۔

    (۴) اللہ تعالیٰ نے جتنی جگہوں پر پہنچنے کی ملک الموت کو طاقت عطا فرمائی ہے اتنی جگہوں پر بیک وقت پہنچ سکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند