• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 610180

    عنوان:

    گھر کے لیے بینک سے قرض لینا؟

    سوال:

    سوال : میں نوکری کرتا ہوں، میری تنخواہ اسی ہزار روپئے ہے میں جدہ سعودی عرب میں رہتا ہوں، کیا میں گھر کے لیے بینک سے قرض لے سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 610180

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 856-648/M=07/1443

     صورت مسئولہ میں اگر بینك سے سودی قرض لینا مراد ہے تو اس سے احتراز كرنا چاہئے‏، حدیث میں سودی لین دین پر لعنت آئی ہے‏، آپ كی تنخواہ ماشاء اللہ 80 ہزار روپئے ہے تو ا س میں سے ہر ماہ ضروری خرچ كے علاوہ رقم بچاكر جمع كرتے رہیں اور تھوڑا صبر و ہمت سے كام لیں ان شاء اللہ كچھ مدت میں نظم ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند