• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 25369

    عنوان: اگر کوئی بینک میں ملازمت کرتاہے تو کیا اس کی کمائی نا جائز ہے ؟ کیا وہ اپنے پیسے سے کوئی پردہ وغیرہ مسجد میں لگا سکتاہے یا نہیں؟
    (۲) اگر کوئی عورت سونے یا چاندی کا ہار پہنتی ہے اور اس پر اللہ لکھا ہے تو کیا وہ اس کو پہن کر بیت الخلاء جاسکتی ہے یا نہیں؟اس کو اتار کر جانے میں اس کے چوری ہوے کا خطر ہ ہے۔

    سوال: اگر کوئی بینک میں ملازمت کرتاہے تو کیا اس کی کمائی نا جائز ہے ؟ کیا وہ اپنے پیسے سے کوئی پردہ وغیرہ مسجد میں لگا سکتاہے یا نہیں؟
    (۲) اگر کوئی عورت سونے یا چاندی کا ہار پہنتی ہے اور اس پر اللہ لکھا ہے تو کیا وہ اس کو پہن کر بیت الخلاء جاسکتی ہے یا نہیں؟اس کو اتار کر جانے میں اس کے چوری ہوے کا خطر ہ ہے۔

    جواب نمبر: 25369

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1437=1437-10/1431

    اگر بینک میں سودی حساب وکتاب کا کام کرتا ہے تو اس کی ملازمت ناجائز ہے، اور اس کی کمائی بھی حلال نہیں ہے اورخالص حرام آمدنی سے پردہ وغیرہ مسجد میں لگانا درست نہیں، ناجائز ہے۔
    (۲) جس ہار پر اللہ لکھا ہوا صاف نظر آتا ہو اس کو پہن کر بیت الخلاء جانے میں بے ادبی ہوتی ہے، اس کو اتار دینا چاہیے۔ اپنے گھروں میں عموماً چوری کا خطرہ نہیں ہوتا، اوراتار کر ایسی جگہ نہ رکھے کہ جہاں سے چوری کا خطرہ ہو، محفوظ جگہ رکھ کر جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند