• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 9329

    عنوان:

    میرا ایس بی آئی بینک (SBI) میں پرسنل اکاؤنٹ ہے۔ بینک کی طرف سے اسکیم ہے کہ اگر میں ان کا ڈیبٹ کارڈ استعمال کرکے کچھ خریداری کروں تو وہ مجھے پانچ فیصد نقد واپس کرتے ہیں۔ جیسے میں پندرہ ہزار کا سامان ڈیبٹ کارڈ سے خریدوں تو وہ مجھے پانچ فیصد کے حساب سے ساڑھے سات سو روپئے واپس کریں گے۔ اس پیسہ کا استعمال کیسا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9329

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1668=1363/ ل

    بینک کی مذکورہ بالا اسکیم سے فائدہ اٹھانا شرعاً ناجائز وحرام ہے، کیونکہ یہ سود ہے اور سود کا استعمال اپنے کسی کام میں جائز نہیں۔ اس رقم کو فقراء مساکین محتاجوں، بیواوٴں وغیرہ پر صدقہ کرنا ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند