• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 608182

    عنوان:

    جی پی فنڈ کا حکم

    سوال:

    میں ایک سرکاری ملازم ہوں۔ میری تنخواہ کی سلپ پر Interest Applied لکھا ہوا ہے جس کا مطلب ہے کہ میرے جنرل پرویڈنٹ فنڈ یعنی جی پی فنڈ پر سود مل رہا ہے ۔ اس کو بند کروانے کے لئیے مجھے اکاوٴنٹ آفس میں ایک اسٹام لکھ کر جمع کروانے کا کہا گیا ہے جس پر لکھا ہو کہ میں اپنے جی پی فنڈ پر سود نہیں لینا چاہتا اور پھر یہ ہمیشہ کیلئے بند ہو جاے ٴ گا۔ کیا مجھے یہ بند کروانا چاہیے ؟ کیا یہ حرام کا پیسہ ہے ؟ اگر بند کروا دوں اور یہ معلوم کرنا ممکن نہ ہو کہ اب تک اس میں سود کتنا اور اصل رقم کتنی ہے تو مجھے کیا کرنا چاہیے ؟

    جواب نمبر: 608182

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:602-497/L=6/1443

     مذکورہ بالا صورت میں اگر “جی پی فنڈ، ، غیر اختیاری ہے یعنی آدمی کے اختیار کے بغیر حکومت تنخواہ سے رقم کاٹ لیتی ہے تو پھر جمع کردہ رقم پر زائد ملنے والی رقم کا حکم سود کا نہ ہوگا اور اس کے استعمال کی اجازت ہوگی؛ لہذا اس کا بند کرانا ضروری نہیں؛ البتہ اگر یہ رقم ملازم اپنے اختیار سے کٹواتا ہے تو پھر زائد رقم لینے سے احتیاط ضروری ہے، اس صورت میں سود لینے والے آپشن کو بند کردیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند