• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 606685

    عنوان:

    کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنا؟

    سوال:

    سوال : میرا کریڈٹ کارڈ سرکاری بینک SBI CARDسے بنوا رکھا ہے اگر میں ایک شوروم سے 400000 روپیے کا سونا خریدتا ہوں اور شوروم والے کو کریڈٹ کارڈ سے 0000 40 ادائیگی کر دیتا ہوں تو کریڈٹ کمپنی مجھے اس رقم کی ادائیگی کی اک صورت یہ بھی دیتی کہ 3 سال کی ماہانا قسطوں میں ادائیگی کر دی جائے اور کریڈٹ کارڈ کمپنی 3 سالوں میں مجھ سے کل رقم 500000 روپیے لے گی اس ادائیگی کی صورت کا شرعی حکم کیا ہے ؟ اس صورت کے علاوہ کریڈٹ کارڈ کمپنی اس 400000 کی رقم کو 50 دن کے اندر واپس مانگتی ہے ۔

    جواب نمبر: 606685

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 214-159/B=03/1443

     اگر صورت مذکورہ میں 50 دن کے اندر اندر چار لاکھ روپئے آپ نے ادا کردیئے اور کوئی زائد آپ سے نہیں لی تو یہ صورت شرعاً جائز ہے۔ اور تین سال کی ماہانہ قسطوں کی ادائیگی میں جو ایک لاکھ زائد رقم آپ سے لی جاتی ہے یہ زائد رقم کھلا ہوا سود ہے جو قطعی ناجائز اور حرام ہے۔ مسلمان کو ایسے کاروبار سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند