• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 604764

    عنوان:

    گیم کھیل کر پیسہ حاصل کرنا کیسا ہے

    سوال:

    عرض یہ ہے کہ آج کل ایسے بہت سے گیم چل رہے ہیں جن کو کھیل کر پیسہ کمایا جاسکتا ہے اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ مثلاً mpl ایک ایپ ہے جس میں کافی سارے گیم ہیں اس کو کھیلنے کے لئے ہمیں اور ہمارے دوسرے ساتھی جو آن لائن شریک ہیں کچھ پیسے مثلاً پانچ پانچ روپے ملانے پڑتے ہیں اور جو جیت حاصل کرتاہے اسے کچھ پیسے نکال کر سارے مل جاتے ہیں اسی طرح ایک صورت ٹیم بناکر پیسہ کمانے کی ہوتی ہے جو میچ ابھی چل رہے ہوتے ہیں انہیں کے کھلاڑیوں کو منتخب کرکے ہم ایک ٹیم تیار کرتے ہیں اور کچھ انٹری فیس کے طور پر رقم بھی جمع کرتے ہیں اب اگر ہماری ٹیم ہونے والے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو ہمارے رینک کے حساب سے ہمیں انعام دیاجاتا ہے کبھی تو یہ صفر میں ہوتا ہے اور کبھی کبھی کافی پیسے بھی مل جاتے ہیں حضرات مفتیان کرام سے اس سلسلے میں اسلام کے کیا احکام ہیں جواب مطلوب ہے ۔ امید ہے کہ تشفی بخش جواب دے کر مشکور و ممنون کریں گے ۔

    جواب نمبر: 604764

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:797-559/sd=10/1442

     آن لائن مروجہ گیم کھیلنا اوراس کے ذریعے پیسے کمانا مختلف مفاسد کی بناء پر ناجائز ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند