• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 38801

    عنوان: قسطوں پر گاڑیوں کا خریدنا

    سوال: میں سعودی عرب میں کام کرتا ہوں ۔ قسطوار گاڑی خریدنے کے بارے میں کیا مسئلہ ہے؟ ایسی کمپنیوں سے جو گاڑیوں کو خرید کر اسکی قیمت میں اضافہ کرکے ۴ یا ۵ سال تک کی قسط بنا کر بیچتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اس طریقے سے خریدنے کو علما جا ئز قرار دیتے ہیں ، براہ کرم جواب سے مستفیض فرما ئیں ۔ اللہ آپ کو جزا ئے خیرد ے.... آمین

    جواب نمبر: 38801

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 837-484/L=6/1433 اگر کمپنیاں گاڑیوں کو خریدار کو اس کی قیمت میں اضافہ کرکے ۴/ یا ۵/ سال تک کی قسط بناکر بیچتی ہیں تو مذکورہ بالا طریقہ پر خریدنا جائز ہوگا۔ یہ دراصل دو بیع ہوئیں اور دونوں بیع جائز ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند