• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 149413

    عنوان: كیا پرائز بونڈ سود كے دائرے میں آتا ہے؟

    سوال: میں نے سنا ہے کہ پرائز بونڈ سودکے زمرے میں آتا ہے ، اگر کوئی اس خیال پر رکھے کہ اگر انعام نکلے گا تو میں سارا انعام غریبوں میں تقسیم کروں گا، کیا یہ طریقہ صحیح ہے ؟یا اس غرض سے رکھے کہ میں انعامی ڈرا بالکل نہیں دیکھوں گا، میرا مقصد صرف پیسہ بچانہ ہے کیونکہ بونڈ کے بغیر مجھ سے پیسے لگ جاتے ہیں۔

    جواب نمبر: 149413

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  757-646/H=6/1438

    پرائز بونڈ میں سود وقمار ہوتا ہے اوران دونوں کا حرام ہونا بنص قطعی یعنی قرآن شریف سے ثابت ہے اس نیت سے اس میں پیسے لگانا کہ حاصل شدہ انعامی رقم غریبوں میں تقسیم کروں گا یا اس غرض سے پیسے لگائے کہ انعامی ڈرا بالکل نہ دیکھوں گا تب بھی گنجائش نہیں بلکہ حرام ہی یہ معاملہ رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند