• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 58494

    عنوان: سود کی رقم کا استعمال کن کن حالتوں میں اور کس کس جگہ کسی مسلمان کے ذریعہ استعمال کی جاسکتی ہے؟

    سوال: سود کی رقم کا استعمال کن کن حالتوں میں اور کس کس جگہ کسی مسلمان کے ذریعہ استعمال کی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 58494

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 242-242/Sd=6/1436-U سود کی رقم کا حکم یہ ہے کہ ثواب کی نیت کے بغیر فقراء مساکین پر صدقہ کردیا جائے، اس رقم سے خود کسی طرح کا نفع اٹھانا جائز نہیں ہے؛ لأن سبیل الکسب الخبیث التصدق إذا تعذر الرد علی صاحبہا (رد المحتار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند