• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 53818

    عنوان: کسانوں کوجو لون دی جارہی ہے مہاراشٹر گورنمنٹ نے اس پر سود معاف کیا ہے لیکن رقم لوٹاتے وقت وہ سود کی رقم وصول کرکے آنے والے سال واپس اپنے اکاوٴنٹ میں سود کی رقم آجاتی ہے۔ ایسی صورت میں جب کہ ہم کو سود کچھ دنوں تک سود کی رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔

    سوال: کسانوں کوجو لون دی جارہی ہے مہاراشٹر گورنمنٹ نے اس پر سود معاف کیا ہے لیکن رقم لوٹاتے وقت وہ سود کی رقم وصول کرکے آنے والے سال واپس اپنے اکاوٴنٹ میں سود کی رقم آجاتی ہے۔ ایسی صورت میں جب کہ ہم کو سود کچھ دنوں تک سود کی رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔

    جواب نمبر: 53818

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1533-1520/N=1/1436-U آپ کے یہاں مہاراشٹر میں صوبائی حکومت کی جانب سے زراعت کی ترقی کے لیے کسانوں کے لیے لون کی جو اسکیم آئی ہے اس میں چوں کہ سود معاف کیا گیا ہے اس لیے یہ شرعی اعتبار سے غیرسودی قرض کی صورت ہے، اور اس میں رقم لوٹاتے وقت سود کے نام سے جو پیسہ لیا جاتا ہے وہ شرعی اعتبار سے سود اس لیے نہیں ہے کہ اس میں واپسی کی شرط ہوتی ہے پس وہ بحکم قرض ہے، سود نہیں، الحاصل سوال میں مذکور قرض کی اسکیم جائز ہے، اس سے نفع اٹھانے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند