• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 17869

    عنوان:

    مفتی صاحب میرا سوال ایل آئی سی کی اسکیم جیون سنچے کے بارے میں ہے ۔ میرے والد نے میرے نام پر بارہ سال کی یہ اسکیم لے رکھی ہے اس کے تحت ہر سال ہمیں ایک پریمیم (قسط) بھرناپڑتا ہے جو کہ 5537 روپیہ کی ہے۔ اس میں پیسہ بڑھتا تو نہیں ہے البتہ اسکیم کے چار سال بعد انشورنس رقم کا بیس فیصد ملتا ہے ،پھر آٹھ سال بعد بیس فیصد ملتا ہے اور باقی ساٹھ فیصد اسکیم ختم ہونے کے بارہ سال بعد ملتاہے۔ میرے کیس میں اب تک ہمیں بیس ہزار مل چکا ہے باقی بارہ سال بعد تیس ہزار اور ملے گا۔ اس دوران میری وفات ہوجائے تو پورے پچاس ہزار میری فیملی کو ملیں گے۔ ہم نے اب تک نو قسطیں دی ہیں جس کی مجموعی قیمت 49833روپیہ ہوتی ہے۔ اور بارہ سال تک یہ 68844روپیہ ہو جائے گی۔ میں نے فتوی نمبر668میں پڑھا ہے کہ اپنی رقم کے علاوہ جو زائد سودی رقم ہو اسے فقراء میں دے دیں۔ اس کیس میں ہمیں اپنی ہی رقم واپس مل رہی ہے وہ بھی ...

    سوال:

    مفتی صاحب میرا سوال ایل آئی سی کی اسکیم جیون سنچے کے بارے میں ہے ۔ میرے والد نے میرے نام پر بارہ سال کی یہ اسکیم لے رکھی ہے اس کے تحت ہر سال ہمیں ایک پریمیم (قسط) بھرناپڑتا ہے جو کہ 5537 روپیہ کی ہے۔ اس میں پیسہ بڑھتا تو نہیں ہے البتہ اسکیم کے چار سال بعد انشورنس رقم کا بیس فیصد ملتا ہے ،پھر آٹھ سال بعد بیس فیصد ملتا ہے اور باقی ساٹھ فیصد اسکیم ختم ہونے کے بارہ سال بعد ملتاہے۔ میرے کیس میں اب تک ہمیں بیس ہزار مل چکا ہے باقی بارہ سال بعد تیس ہزار اور ملے گا۔ اس دوران میری وفات ہوجائے تو پورے پچاس ہزار میری فیملی کو ملیں گے۔ ہم نے اب تک نو قسطیں دی ہیں جس کی مجموعی قیمت 49833روپیہ ہوتی ہے۔ اور بارہ سال تک یہ 68844روپیہ ہو جائے گی۔ میں نے فتوی نمبر668میں پڑھا ہے کہ اپنی رقم کے علاوہ جو زائد سودی رقم ہو اسے فقراء میں دے دیں۔ اس کیس میں ہمیں اپنی ہی رقم واپس مل رہی ہے وہ بھی کم ہو کر، میری رہنمائی کریں۔ میں نے کمپنی سے رابطہ قائم کیا ہے پالیسی ختم کرنے کے لیے۔ اس صورت میں اگر کمپنی میری اب تک کی قسط سے بیس ہزار کم کرکے مجھے دے دے تب تو بہت اچھی بات ہے اگر ایسا نہ کرکے کمپنی دو اور قسط بھرنے کو کہتی ہے تو میں کیا کروں؟ میری رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 17869

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2309=1849-12/1430

     

    اگر کمپنی ایسا نہ کرے تو مجبوراً دو قسط اور جمع کرکے کل رقم ملنے پر جمع کردہ اصل رقم سے زائد رقم کو غرباء وفقراء کو دیدیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند