• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 35673

    عنوان: کیا بینک کے کرنٹ اکاوٴنٹ میں پیسے بطور امانت رکھوانا جائز ہے؟

    سوال: کیا بینک کے کرنٹ اکاوٴنٹ میں پیسے بطور امانت رکھوانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 35673

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1906=1353-1/1433 اگر رقم کے حفاظت کی کوئی جائز صورت نہ ہو مثلاً کوئی معتمد امین نہ ہو جس کے پاس آدمی اپنی رقم رکھ سکے اور اپنے باس رقم رکھنے میں ضیاع کا اندیشہ ہو تو بغرض حفاظت رقم بینک کے کرنٹ اکاوٴنٹ میں رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند