• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 41569

    عنوان: سود

    سوال: میرا تعلق پاکستان کے شہر واہ کینٹ سے ہے ، ہمارے گھر میں ۲ خاندان رہتے ہیں، میں جس بھائی کے ساتھ ہوں وو کاروبار کرتے ہیں جب کہ دوسرے بھائی نے پیسے بینک میں منافع یا سود پر رکھے ہیں، وہ کھانا وغیرہ بھیجتے ہیں تو ہمیں کھانا پڑتا ہے، میری رہنمائی کردیں کہ اس صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے جب کے ہمیں پتا ہے کہ یہ سود کی رقم کا ہے۔ شکریہ

    جواب نمبر: 41569

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1583-1077/H=11/1433 اگر حلال آمدنی کا کوئی ذریعہ ہی نہ ہو اور وہ کھانا سودی رقم سے تیار ہونے کا آپ کو یقین ہو اور واپس کرنا بھی ممکن نہ ہو تو کھانا کھانے میں آپ مجبور نہیں وہ کھانا رکھ لیں اور پھر کسی غریب کو دیدیں اگر جائز ذرا ئع آمدنی بھی ہوں تو تفصیل لکھ کر سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند