• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 153349

    عنوان: اگر لون میں سود ادا نہیں کرسکتا تومیں اس سودی رقم کا کیسے استعمال کرسکتا ہوں؟

    سوال: چھ سال پہلے میں نے ایجوکیشن (تعلیمی ) لون لیاتھا، مجھے اکثر مرتبہ اس کا افسوس رہا ، مگر اس وقت میرے گھر والے مجھے پڑھائی کا خرچ نہیں دے سکتے تھے، اب میں ایک تعلیمی ادارے میں کام کررہاہوں اور میرے اکاؤنٹ میں کچھ سودی رقم ہے ، کیا میں بینک کے ذریعہ میرے اکاؤنٹ میں ملی ہوئی سودی رقم سے لون ادا کرسکتاہوں؟ براہ کرم، جواب دیں۔ اگر نہیں کرسکتے تومیں اس سودی رقم کا کیسے استعمال کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 153349

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1278-1255/sn=12/1438

    لون کی جو اصل رقم ہے وہ تو بہر حال آپ کو اپنی ذاتی رقم سے ادا کرنا ضروری ہے، اس میں سودی رقم استعمال کرنا جائز نہیں ہے؛ البتہ لون کی وجہ سے ”سود“ کے طور پر مکمل قرض سے زائد جو اضافی رقم آپ پر لازم ہوئی ہے اس کی ادائیگی آپ اپنے اکاوٴنٹ کی سودی رقم سے کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند