• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 41776

    عنوان: سوال یہ ہے کہ قرض کی ادائیگی کے لیے میرے پاس پیسے نہیں ہیں تو کیا میں بینک سے لون لے سکتاہوں؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ قرض کی ادائیگی کے لیے میرے پاس پیسے نہیں ہیں تو کیا میں بینک سے لون لے سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 41776

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1005-995/N=11/1433 اگر آپ کے پاس بینک سے لون لینے کے علاوہ ادائیگی قرض کی کوئی شکل وصورت نہیں، یعنی: ضرورت سے زائد زمین وجائداد وغیرہ بھی نہیں جسے فروخت کرکے آپ اپنا قرضہ ادا کرسکیں اور آپ کا کوئی ایسا دوست یا رشتہ دار وغیرہ بھی نہیں ہے جو آپ کو قرض حسنہ دے سکے اور آپ کا قرض دہندہ بھی مہلت دینے کے لیے بالکل آمادہ وتیار نہیں ہے تو آپ ایسی صورت میں ادائیگی قرض کے لیے بینک سے لون لے سکتے ہیں ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند