معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 2407
کیا کار انشورنس حلا ل ہے؟ (۲) کیا تیسری (تھرڈ) پارٹی کار انشورنس حلا ل ہے یا نہیں؟
کیا کار انشورنس حلا ل ہے؟ (۲) کیا تیسری (تھرڈ) پارٹی کار انشورنس حلا ل ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 240701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 637/ ل= 620/ ل
(۱) کار انشورنس میں قمار (جوا) کے معنی پائے جاتے ہیں جو بنص قطعی حرام ہے اس لیے کار انشورنس کرانا ناجائز ہے، البتہ اگر بغیر انشورنس چارہ نہ ہو کہ اس کے بغیر آپ کار خرید ہی نہیں سکتے تو الضرورات تبیح المحظورات کے تحت اس کی گنجائش ہوگی۔
(۲) اس میں بھی جوا کے معنی پائے جاتے ہیں جو بنص قطعی حرام ہے، البتہ اگر اس کے بغیر چارہ نہ ہو تو اس کی گنجائش ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں سعودی میں چمڑے کے بیگ کی کمپنی میں ڈاٹا انٹری (کمپیوٹر آپریٹر) کی نوکری کرتاہوں۔ اس کمپنی میں ۶۰/فیصد پیسہ مالک کا ہے اور اب کمپنی ۴۰/ فیصد سعودی بینک سے لون لے کر بزنس کررہی ہے۔ کیا یہاں نوکری کرنا جائز ہے یا تنخواہ حلال ہے؟مجھے یہاں آئے ہوئے چار مہینے ہوئے ہیں۔ کمپنی چھوڑ نہیں رہی ہے مجھ کو باہر جانا ہوگا۔
1877 مناظرزید نے بینک سے لون پر گاڑی لی، گاڑی کی اصل قیمت سے زائد جو رقم ہے اس زائد رقم کو سود کے پیسے سے بھر سکتے ہیں؟ براہ کرم، تفصیلی جواب دیں۔
2427 مناظرمیں
ایک انڈین ہوں اور سعودی عربیہ میں گزشتہ پندرہ سال سے کام کررہا ہوں۔ اقامہ کی
تجدید کرانے کے لیے ہم کو میڈیکل انشورنس کرانے کی ضرورت پڑتی ہے۔ (۲)مکان یا کار کو قسطوں پر
خریدنے یا فروخت کرنے کے لیے۔ (۳)ایک
انڈین بینک سالانہ ایک لاکھ دس سال تک ادا کرنے کی پیشکش کررہا ہے اور پندرہ سال
سے وہ جمع شدہ رقم کا چار گنا ادا کرے گا یعنی چالیس لاکھ۔ برائے کرم مذکورہ بالا
سوال کا اسلام کے مطابق جواب عنایت فرماویں۔
سود کی شرح کم ہو تو قرض لینا كیسا ہے؟
3454 مناظرسود کی رقم غربا ومساکین کی یا اُن کے بچے، بچیوں کی شادی میں لگانے کا حکم
2311 مناظرمیری
چار بیٹیاں ہیں میں نے چاروں کے نام ایل آئی سی اکاؤنٹ کھولنا چاہتاہوں میں ایک
چھوٹی سی نوکری کرتاہوں میری ماں کی کفالت بھی میرے سر ہے گزر بسرمشکل سے ہوتی ہے۔
سر پر قرض بھی ہے میں بچوں کے نام ایل آئی سی اس لیے کھولنا چاہا تاکہ ہر ایک کی
شادی اسی ایل آئی سی کی رقم سے ہو سکے۔ شریعت کا کیا حکم ہے جواب سے نوازیں
مہربانی ہوگی؟
فلپ کارٹ ایپ کے ذریعہ خریداری کا حکم
12225 مناظر