• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 43636

    عنوان: سود کے بارے میں

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں جس کمپنی میں کام کرتا ہوں وہاں کار خرید نے کے لئے رقم قرض دیتی ہے جس پر وہ اس ریٹ سے سود لیتی ہے جس ریٹ پر وہ مارکیٹ سے ادھار لیتی ہے . کیا کار خریدنے کے لئے یہ رقم کمپنی سے لینا جایز ہے؟

    جواب نمبر: 43636

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 320-205/L=3/1434 کمپنی سے سود پر قرض لینا جائز نہیں، حرام ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود لینے والے، سود دینے والے ، سود لکھنے والے اور اس پر گواہی دینے والے پر لعنت فرمائی ہے عن جابر رضي اللہ عنہ قال: لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: آکل الربا، وموٴکلہ وکاتبہ وشاہدیہ وقال: ہم سواء․ (مشکاة: ۲۴۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند