• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 4964

    عنوان:

    کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ۱۲/ربیع الاول (یوم پیدائش) آپ نے اورآپ کے صحابہ نے یہ دن منایا تھا؟ اسلام میں کتنی عیدیں ہیں قرآن اورحدیث کی روشنی میں یہ مسئلہ دیں۔ کیوں کہ بریلوی لوگ کہتے ہیں کہ ہم قرآن اور حدیث سے عید میلاد النبی ثابت کرسکتے ہیں۔ قرآن اور حدیث کی روشنی میں یہ لکھیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4964

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 909=1247/ھ

    عید میلاد النبی منانے کا حکم نہ قرآن شریف میں ہے نہ حدیث شریف میں ہے نہ اس کے منانے کی ترغیب حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے دی ہے نہ کبھی منایا ہے۔ اوراسی طرح تابعین، تبع تابعین، سلف صالحین رحمہم اللہ تعالی رحمة واسعہ سے منانا ثابت نہیں۔ کھینچ تان کر کسی چیز کو قرآن و حدیث سے ثابت بتلانا اہل باطل کا شیوہ ہے۔ خارجیان ناپاک تو اپنے زعم فاسد کے اعتبار سے نعوذ باللہ من ذلک خلیفہ برحق سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے کفر کو بھی کھینچ تان کرثابت قرار دیا کرتے تھے، بلکہ اب یہی اس طرح کی حرکات قبیحہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ?اختلاف امت اور صراط مستقیم? میں اس سلسلہ میں عمدہ اور قدرے مفصل مدلل کلام ہے اس کوبغور دیکھئے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند