• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 43410

    عنوان: قبرستان میں ہاتھ اٹھاكر دعا مانگنا

    سوال: میں نے اکثر لوگوں کو قبرستان میں قبر کے سامنے ہاتھ باندھ کر قرآنی آیات اور سورہ وغیرہ پڑھتے دیکھا ہے اور وہ ہاتھ اٹھا کر دعا بھی کرتے ہیں۔ میں جانا چاہتا ہو کہ قبرستان میں جانے کے بعد کس طرح پڑھنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 43410

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 192-190/M=2/1434 مذکورہ طریقے پر ایصال ثواب اور دعا کرنا ناجائز نہیں ہے، ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا ثابت ہے، البتہ جہاں یہ شبہ ہو کہ لگ یہ سمجھیں گے کہ میت سے مانگ رہا ہے، وہاں ہاتھ اٹھائے بغیر ہی دعا کرنا بہتر ہے، آداب زیارت میں سے یہ ہے کہ کھڑے ہوکر زیارت کرے اور ہوسکے تومیت کے پیر کی جانب سے آئے اور سورہٴ فاتحہ آیت الکرسی، سورہٴ اخلاص اور سورہٴ بقرہ کا اول وآخر حصہ وغیرہ پڑھ کر میت کے لیے ایصال ثواب کردے اور ہاتھ باندھے بغیر پڑھ لے اور دعا کے وقت رُخ قبلہ کی طرف کرلینا اچھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند